افغانستان سے جنگ نہیں چاہتے، ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا، افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو پوری دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، پاکستان نے ایران پر ہونے والی جارحیت کی واضح مذمت کی، پاکستان نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، پاکستان کی قیادت نے ہرجگہ حق اور سچ کا مؤقف اختیار کیا، پاکستان اس وقت عالم اسلام میں اتفاق،امیداور اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کا پابند ہے، پاکستان افغانستان پرجنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا، پاکستان افغانستان کے کسی حصے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان کا جائزمطالبہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق دہشتگردی کے خلاف کیا جارہا ہے، آپریشن غضب للحق ایک انٹیلی جنس آپریشن ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9مئی ہم تو نہیں کیا تھا، 9مئی کی سزائیں عدالتوں سے مل رہی ہیں، ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز آپ کے سامنے ہیں، 190ملین پاؤنڈ کیس سے سب واقف ہیں، جن کو 9مئی کی سزائیں ہوئیں وہ اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 افراد کی شدید کمی کے باعث اسرائیلی فوج میں لازمی سروس میں توسیع

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج

سعودی عرب کے مستقبل کے بارے میں خدشات

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی بگڑتی صحت اور شاہی

جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب

نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ

مسلح ایشیا ؛ براعظم ایشیا کو کیسے اسلحہ کی فیکٹری بنایا جا رہا ہے؟

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے

صیہونی حکومت کے حق میں سعودی اور امارات کی حرکتیں بے نقاب

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی حمایت میں صیہونی عبوری حکومت کے خلاف

شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا

وزیر اعظم سینیٹ انتخاباتی مہم کی خود نگرانی کریں گے

?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم عمراں خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے