?️
سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا کہ پیانگ یانگ نے آج اتوار کی صبح دو اور بیلسٹک میزائل فائر کیے جو حالیہ دنوں میں اس نوعیت کا ساتواں تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل لانچ اور ملک کے جوہری مقام پر دیکھے جانے والی تیاریوں میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ پیانگ یانگ 2017 میں پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ اس سال شمالی کوریا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مکمل کامیابی کے ساتھ ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے۔
دوسری جانب جاپانی وزیر دفاع توشیرو انوئی نے اس میزائل حملے کی تفصیلات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ شمالی کوریا کے دونوں میزائل جو آج لانچ کیے گئے وہ 100 کلومیٹر کی بلندی تک گئے اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ پہلا میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 1 بج کر 47 منٹ پر اور دوسرا تقریباً چھ منٹ بعد فائر کیا گیا مبینہ طور پر یہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے اور حکام ان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ میزائل لانچ کرنے کے بعد وہ خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کر رہی ہے۔
دوسری طرف، پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس نے براہ راست امریکی فوجی خطرات سے اپنے دفاع کے لیےمیزائل داغے اور اپنے پڑوسیوں کی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچایا۔
منگل کو شمالی کوریا نے پانچ سالوں میں پہلی بار جاپان پر بیلسٹک میزائل داغا۔ ان اقدامات کے جواب میں جنوبی کوریا اور جاپان نے حالیہ دنوں میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ
?️ 3 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور
?️ 4 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
اگست
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
اسرائیل کیوں ہارا، حماس کیسے جیتی؟امریکی ماہرین کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ماہرین نے غزہ جنگ
نومبر
میں نے ماضی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں: سلمان خان
?️ 26 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اہم انکشاف
جون
بلاول کا نومئی کے واقعات پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ
صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے
دسمبر
ٹک ٹاک گائیڈ لائنز تبدیل: ڈائٹ، ادویات، جنسی استحصال اور نفرت انگیز مواد پر پابندی
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی
مئی