🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر صیہونی فوج کے فضائی، سمندر اور زمین سے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کے رہائشی علاقوں، اسپتالوں یہاں تک کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر وحشیانہ حملوں میں بڑی تعداد میں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع
صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج صبح غزہ کے الشفاء اسپتال کے اطراف کو بے دردی سے تباہ کردیا۔
اس کے علاوہ مہدی ہسپتال پر بمباری کے دوران جس میں سینکڑوں فلسطینی پناہ گزین موجود تھے، بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید ہوئے، المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشفاء اسپتال میں تقریباً 80 شہداء کی لاشیں زمین پر پڑی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں الشفاء ہسپتال میں بجلی بند ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے،اس حکومت کے فوجی ٹینک بھی غزہ کے الشفاء ہسپتال سے 600 میٹر کے فاصلے پر تعینات ہیں۔
گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں گھسنے کی کوشش کرنے پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور صیہونی قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں آٹے کی فراہمی ختم ہو گئی ہے اور معصوم فلسطینی آٹے یا روٹی کی تلاش میں ہیں۔
الجزیرہ نے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الشفاء ہسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث شیر خوار بچوں کی موت کی خبیرں انتہائی تشویشناک ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکے ہیں؟
فلسطینی ہلال احمر نے یہ بھی اعلان کیا کہ غزہ کے القدس اسپتال میں بچے دواؤں کی کمی اور شدید بھوک کا شکار ہیں،شائع شدہ اطلاعات کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے الشفاء اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے،الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون نے کئی بار اس اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست
مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق
🗓️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو
مارچ
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
🗓️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ اپوزیشن کے رہنماء راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی
اپریل
آرامکو آگ کی لپٹوں میں
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے
اپریل
لبنان کی عیسائی جماعت کا صیہونیوں کے سرحدی دعوے پر شدید ردعمل
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی
ستمبر
امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی
اکتوبر