سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ فوجی طاقتوں کی یمنی افواج کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکامی کی کوئی قابلِ قبول وضاحت نہیں ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکہ کے زیر قیادت بحری اتحاد اور یمنی فورسز کے خلاف یورپی یونین کے بحر احمر میں ASPEDS بحری آپریشن بے اثر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج
اپنی رپورٹ کے میں اس اخبار نے اعتراف کیا کہ حوثیوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں دنیا کی ترقی یافتہ فوجی طاقتوں کی ناکامی کی کوئی قابلِ قبول وضاحت نہیں ہے۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز "MSC SKY” کو نشانہ بنایا ہے۔
سریع نے تاکید کی کہ یہ آپریشن متعدد موزوں سمندری تارپیڈو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا اور خدا کے فضل سے یہ تارپیڈو درست اور براہ راست ہدف پر لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جہاز کو ڈبونے کا ہدف بحیرہ احمر میں متعدد امریکی بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز سے حملہ کرنے کے منفرد آپریشن کے نفاذ کے چند گھنٹے بعد حاصل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا غزہ میں جنگ بندی سے بحیرہ احمر میں فوجی محاذ آرائی ختم ہوجائے گی؟
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر تاکید کی کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا، بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی بلکہ ان میں اضافہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت
نومبر
سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں
جنوری
امریکہ کی تیل کی چوری شامی عوام کے بحرانوں کا باعث
اگست
نیتن یاہو کو اپنی کابینہ کے خاتمے کا خوف
دسمبر
ایک سال بعد اسرائیل کا حال ٹائی ٹینک جیسا
اکتوبر
شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا معطلی، ضمانت پر رہائی دینے کیلئے عدالت سے رجوع
فروری
برکس ممبران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
جون
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
نومبر