🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی کشیدہ صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے برطانوی ٹی وی چینل 4 کے ساتھ گفتگو میں مقبوضہ علاقوں کی کشیدہ صورتحال پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے صہیونی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز عدالتی اصلاحات کے بل کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک بہت سنگین خطرے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیا صیہونی حکومت خانہ جنگی کی طرف جا رہی ہے؟
صیہونی حکومت میں خانہ جنگی کے بارے میں اولمرٹ نے کہا کہ میری مراد سول بغاوت ہے جس کے تمام ممکنہ نتائج کابینہ کے استحکام اور اپنے فرائض کی انجام دہی کی طاقت کے خلاف ہیں، اس عمل سے کابینہ میں اسرائیلیوں کے ایک بڑے حصے کے اعتماد پر منفی اثر پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شام، نیتن یاہو کے زیر غور عدالتی اصلاحات کے قانون کو بالآخر کنیسیٹ کے نمائندوں نے 64 مثبت ووٹوں سے منظور کر لیا،ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کے نمائندے کنیسیٹ سے نکل گئے اور اس اجلاس میں صرف نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد کے نمائندے ہی موجود تھے۔
عدالتی اصلاحات کے منصوبے کی حتمی منظوری کے بعد، صیہونی مزدور یونین نے اعلان کیا کہ وہ مزدوروں کی ملک گیر ہڑتالوں کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت خانہ جنگی کے دہانے پر ہے: مجازی کارکن
گزشتہ رات اس بل کی منظوری کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا جس میں بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہرین کو ہراساں کرنے کے دوران تل ابیب کی سڑکوں پر کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے۔
اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ یائر لاپڈ نے تل ابیب میں عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے مظاہرین پر کار چڑھائے جانےے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیتن یاہو اور انتہا پسند وزراء کے اشتعال انگیز اقدامات کا نتیجہ ہے جنہوں نے حالات پر کنٹرول کھو دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ بحرہ احمر میں یمن کا مقابلہ کر سکے گا؟
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز
جنوری
کورونا وائرس نے ایک روز میں مزید سو سے زائد جانیں لے لیں
🗓️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا
اگست
صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر
جون
ایف آئی اے کی پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جاری
🗓️ 25 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس
اگست
نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے
فروری
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا
🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں
ستمبر
امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے
اگست
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 17 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج
مئی