?️
سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کا زمینی حملہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ہفتے غزہ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث یہ حملہ کئی روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اس سے پہلے بہت سے مغربی حکام اور ماہرین نے صیہونی حکومت کو غزہ پر زمینی حملے اور دلدل میں پھنس جانے سے خبردار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کے خطرناک منصوبے
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف بریل نے کل ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کا ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو شمالی غزہ سے نقل مکانی کا منصوبہ بالکل ناممکن ہے۔
بریل نے جو اس وقت چین میں ہیں، بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین کے سرکاری نمائندے کے طور پر، میں کہتا ہوں کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ناممکن ہے، تصور کریں کہ غزہ جیسے علاقے میں 24 گھنٹوں میں ایک ملین سے زیادہ افراد کی منتقلی یقینی طور پر ایک انسانی بحران کا باعث بنے گی۔
صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اپنی گھروں کو چھوڑ کر اس علاقے کے جنوب میں چلے جائیں۔
یاد رہے کہ اس حکومت نے شمالی غزہ کے باشندوں کو یہ علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی مختصر ڈیڈ لائن دی ہے۔
اس درخواست کی بنیادی وجہ اسرائیلی فوج کا یہ دعویٰ ہے کہ عزالدین قسام کی بٹالین کے ارکان غزہ میں سرنگوں اور مکانات کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں جہاں عام شہری رہتے تھے۔
اس لیے صیہونی حملوں میں عام شہریوں کو ہلاک یا زخمی نہ کرنے کے لیے انہیں شمالی غزہ سے نکل جانا چاہیے،اس سے قبل کہا گیا تھا کہ صیہونی حکومت اس اتوار سے غزہ کے خلاف زمینی جنگ شروع کرے گی۔
اس حوالے سے مڈل ایسٹ نیوز نے لکھا کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی راہداریوں میں یہ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ اسرائیل حماس کے ہاتھ لگنے والے اپنے قیدیوں کو مارنے پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا ؟
قابل ذکر ہے کہ حماس نے صیہونی حکومت کے اس منصوبے کو نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ القدس کی قابض حکومت ہر قسم کے فضائی حملوں کے ساتھ ایک اور قتل عام کرے گی اور اس ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی وہ اپنے آپ کو جنگی جرم سے بری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے
مارچ
ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی لابی پر بڑا حملہ، کہا یہ صہیونی کسی کے بھی وفادار نہیں ہوتے
?️ 21 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو
جون
امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے
مئی
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی
صحافی پنجاب اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج
?️ 5 جولائی 2021پنجاب(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی
جولائی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ
مئی
غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت ماحول کے بارے میں
دسمبر