?️
سچ خبریں: فلسطین کے نیوز میڈیا نے آج صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر قابض فوج کے حملے کی خبر دی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے مشرق میں واقع علاقے روجیب میں جارحیت پسندوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 مغربی کنارے میں بچوں کے لیے کیسا رہا؟ یونیسیف کی زبانی
فلسطین الیوم چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ نابلس کے جنوب میں واقع علاقے قصرہ میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے اور بیت المقدس کے شمال میں واقع عبیدیہ سیکٹر پر بھی حملہ کیا ہے۔
الخلیل شہر کے شمال میں واقع صوریف کے علاقے اور جنین کے جنوب میں واقع برطعہ علاقے میں بھی اسی طرح کے وحشیانہ حملے دیکھنے کو ملے ہیں۔
رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ پر قابض فوج کے حملے کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور ان فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
غاصبوں نے فلسطینی املاک کو تباہ اور لوٹنے کے علاوہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کیے اور بڑی تعداد میں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
قلقیلیہ شہر اور بیت لحم میں واقع جناتا علاقہ بھی صیہونی جارحیت پسندوں کے حملوں سے محفوظ نہیں رہا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے گذشتہ روز یہ بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں اضافہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے تشدد کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، انہوں نے خطے میں تنازعات کا دائرہ وسیع ہونے کے امکان کے بارے میں خبردار کیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں تمام فریقوں سے کہتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار؛عالمی ادارۂ صحت کی زبانی
گوٹریس نے خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک غزہ میں تنازع جاری رہے گا، علاقائی تنازعہ جاری رہنے کا خطرہ ہے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کاروائیوں اور آباد کاروں کے تشدد میں اضافے سمیت مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کیوں کھوکھلی ہیں؟
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب ایران کی 1979 میں کامیابی کے بعد سے، امریکہ
جون
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا
?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر
اگست
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مسجد الاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے تمام فلسطینیوں سے مسجد الاقصیٰ کا
اپریل
مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی
مئی
کینیڈا کے وزیراعظم کا ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ کے منتخب صدر کے بیان کے
جنوری
عمران خان بتائیں کیا ان کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے۔رانا ثناءاللہ
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم پر
جولائی
دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی
?️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق
فروری
نگران حکومت پنجاب کا ’ملزمان کی سہولت کاری پر ’ جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگران حکومت نے اعلان کیا کہ وہ
مئی