جو شور شرابہ اسمبلی میں ہو رہا ہے جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں،اختر مینگل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ جو شور شرابہ اسمبلی میں ہو رہا ہے ہم جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔

میں نے کیئر ٹیکر حکومت کا نام انڈر ٹیکر رکھا تھا،وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے، امید تھی کہ وزیرِ اعظم صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے۔اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ امید تھی کہ وزیرِ اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہِ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بلوچستان کی خواتین اور بچے کچھ ڈھونڈنے دارالخلافہ آئے تھے، اسلام آباد کی سرد راتوں میں ان کا استقبال ٹھنڈے پانی سے کیا گیا۔ ان عورتوں اور بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیااس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ گوادر جس کے نام پر سی پیک بنایا گیا ہے، وزیرِ اعظم صاحب وہ جھومر ڈوب گیا ہے۔گوادر میں حالیہ تباہی میں گھرے لوگوں کے ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر بھیج دیتے تو بہتر ہوجاتا اس سے کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی اراکین اسمبلی نے مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا،سیاسی رہنماوٴں نے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ ان کے الفاظ حذف کردیں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی ذاتیات پر بات نہ کریں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی محمود خان اچکزئی کے گھر پر حملے پر مذمت کرتے ہوئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال قرار دیا جبکہ عمر ایوب کا کہنا تھاکہ پولیس کی جانب سے گھر پر ریڈ کئے جانے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی جائے گی۔اسد قیصر نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی محمود اچکزئی کے گھر پر رات گئے ریڈ کی مذمت کی اور محمود اچکزئی کے گھر پر ریڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق

?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں 11 امریکی بھی ہلاک

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے دوران مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے صہیونیوں

ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف

یورپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟

?️ 17 اپریل 2026سچ خبریں:معاشی حسابات سے ہٹ کر، امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران

تربیلا ڈیم سے پیداوار کی کمی سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ

?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار

صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے

لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے