?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں شفافیت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 100 انڈیکس صبح 11 بجے 45 ہزار 730 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام 45 ہزار 312 پوائنٹس سے 0.92 فیصد یا 417 پوائنٹس زیادہ ہے۔
عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کے تجزیہ کار احسن محنتی نے آج سامنے آنے والے تیزی کے رجحان کی وجہ ڈالر کے نرخوں میں شفافیت سے متعلق آرمی چیف کی یقین دہانی اور ایکسچینج کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق بیان کو قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس میں تاجر برادری سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا، ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔
جنرل عاصم منیر نے کاروباری برادری کو منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لانے اور ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
احسن محنتی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ہفتے پاکستان کے ممکنہ دورے کے دوران خصوصی سرمایہ کاری کونسل میں ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات کے باعث بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس آہستہ آہستہ اپنے نقصانات کو پورا کر رہا ہے جب کہ حکام نے معیشت، خاص طور پر غیر ملکی براہ راست انڈیکس اور روپے پر اعتماد بڑھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس حجم میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور ایک محتاط مؤقف اب بھی ممکن ہے کہ یہ محتاط رویہ اس وقت تک برقرار رہے جب تک کہ مزید وضاحت سامنے نہ آجائے۔
فرسٹ نیشنل ایکویٹی کے سی ای او علی ملک نے بھی مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ آرمی چیف کی کراچی اور لاہور میں تاجروں سے ملاقاتوں کو قرار دیا۔
انہوں نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ آرمی چیف نے یقین دلایا کہ اس وقت تمام تر توجہ معیشت پر ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔
علی ملک نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے زراعت اور کان کنی کے اسٹاک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام یقین دہانیوں نے سرمایہ کاروں میں مثبت سوچ اور اعتماد پیدا کیا ہے، آپ آج کے اضافے کو کورس کریکشن کہہ سکتے ہیں اور امید ہے کہ مارکیٹ مستحکم رہے گی۔


مشہور خبریں۔
غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی
جولائی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی ہدایت
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک
نومبر
مجرم ٹرمپ ایران کی طاقت کے خوف سے امن کی بات کرتا ہے: انصاراللہ
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے دفتر سیاسی کے سینئر رکن
اگست
سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
نومبر
طاقت کے بغیر سفارت کاری بے کار ہے: حزب اللہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مقاومت کے گروہ کے رکن علی
دسمبر
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
نیتن یاہو واشنگٹن میں؛ بی بی کے امریکہ میں کیا مقاصد ہیں؟
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں: 7 جولائی 2025 کی صبح، صہیونی ریاست کے وزیراعظم
جولائی