کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت

کورونا

🗓️

سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کورونا ختم نہیں ہونے والا بلکہ اومیکرون کے بعد نئی شکل میں ظاہر ہونے کا امکان ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کورونا ختم نہیں ہونے والا ،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا یہ دعوا ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ بہت ہلکا ہے اور اس نے کورونا وائرس سے لاحق خطرے کو ختم کر دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اومیکرون کا خطرہ اوسطاً کم ہو سکتا ہے تاہم اسے ہلکی بیماری کے طور پر بیان کرنا گمراہ کن ہے، انہوں نے کہا کہ اومیکرون ہلکا ہونے کے باوجود ہیلتھ خدمات کو متاثر کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر آف ایمرجنسیز مائیک ریان کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے اسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات میں اضافے کی توقع ہے،رپورٹ میں دعوا کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل انجام نہیں پایا ہے، وہاں کورونا سے پیدا ہونے والے خطرات زیادہ ہیں۔

یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ ابھی حال ہی میں خود عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ نا معلوم دلائل کی بنا پر کورونا اُن ممالک میں زیادہ پھیل رہا ہے جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

شوکت ترین واشنگٹن روانہ ہوگئے

🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین

عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

صیہونی پارلیمنٹ رکن کا قابض فوج کے خلاف اہم بیان

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی کنیسٹ کے ایک رکن نے قابض فوج کے 161

ٹرمپ نے بھی ایران میں بدامنی کی حمایت کی

🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:      امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے

🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات

مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے

🗓️ 20 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی

شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں

عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی

🗓️ 10 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے