سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر اور علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال ہو گیا جس پر کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات بند کرنے کے ساتھ ساتھ پوری وادی میں کرفیو کا سماں دیکھنے کو ملا ہے جبکہ پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے صدر سید علی شاہ گیلانی کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف محلہ کمیٹی کے لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کوصبح 4:37 بجے سپرد خاک کیا گیا ، ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں سید شاہ گیلانی کے دو فرزندوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی کے علاوہ کم و بیش 50 افراد موجود تھے۔
اس موقع پرجامع مسجد اور گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سید علی شاہ گیلانی کی میت کو لحد میں اتارتے وقت اور اس کے بعد فلک شگاف نعرے لگائے گئے، گزشتہ رات تقریباً 10:30 بجے سید علی شاہ گیلانی طویل علالت کے سبب مالک حقیقی سے جا ملے۔
دوسری جانب کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی کشمیر میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے ساتھ مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پولیس نے بتایا کہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گیلانی کے گھر کے اطراف پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیاہے اورگیلانی کے گھر کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
حریت کانفرنس کے سابق صدر گیلانی گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ تین بار ایم ایل اے بھی رہے، 92 سالہ گیلانی نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جموں و کشمیر کی تحریک میں کلیدی رول ادا کیا۔ ان کے خاندان کے ایک رکن کے مطابق انہوں نے بدھ کی رات تقریباً۱۰:۳۰ بجے آخری سانس لی۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر 1929 کو ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے سید علی شاہ گیلانی نے اپنی تعلیم اورینٹل کالج لاہور سے حاصل کی تھی۔
مشہور خبریں۔
کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟
جون
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش
نومبر
میشا شفیع کیخلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور غلط بیانی
مارچ
بائیڈن کی ہفتہ وار چھٹیوں میں تفریح درد سر
ستمبر
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
مارچ
سعودی عرب کی یمن میں جنگ ختم کرنے کی واحد شرط
ستمبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر
جنوری