ڈالر کی قدر میں کمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 2.14 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 221روپے90پیسے پر آگیا ہے روپے کی قدر میں اضافے کا یہ سلسلہ تقریباً 2 ہفتوں سے جاری ہے. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر پونے 1 تک روپیہ 221.

90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو کہ گزشتہ روز بند ہونے والی قدر سے صفر اعشاریہ96 فیصد زیادہ ہے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں رجحان میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ فروخت کرنے والے بہت لیکن خریدار چند ہی ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی موجود ہے لیکن ڈیمانڈ نہیں ہے.

ظفر پراچہ نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان نے پہلے اپنی ادائیگیاں جمع کرنا بند کر دی تھیں اب انہوں نے ڈالر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ درآمد کنندگان ڈالر خریدنے سے پہلے شرح مبادلہ کے مستحکم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں ابھی تک آئی ایم ایف سے رقم نہیں ملی تاہم ہم نے اس کی شرائط پوری کر دی ہیں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ ہمیں ماہ کے آخر تک فنڈز جاری کردے گادوست ممالک نے بھی کہا ہے کہ وہ قرض یا سرمایہ کاری کی شکل میں رقم دیں گے.

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام عوامل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ مارکیٹ کو سیاسی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے ظفر پراچہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے درآمدات میں کمی کے ساتھ رواں سال تمام ادائیگیاں کرنے کے لیے رقم موجود ہونے کا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ روپے پر دباﺅکم ہو جائے گا اور اس کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 200 روپے تک آجائے گی.

میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور متوقع دو طرفہ کثیر جہتی آمد نے گزشتہ چند سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مضبوط کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کی جانب سے فری فال کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کو اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں جہاں برآمد کنندگان نے ڈالر کو زیادہ نرخوں پر فروخت کرنا جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں کہ ایکسچینج کمپنیاں خریداروں کو بھاری منافع کمانے کے لیے مجبور نہ کریں.

ٹریس مارک میں ریسرچ کی سربراہ کومل منصور نے کہا کہ مارکیٹ کے رجحان نے مثبت خبروں کے بہاﺅپر یو ٹرن لیا ہے، آر ای ای آر انڈیکس پر روپے کی قدر 205 پر ہے لیکن بیرونی عوامل اور افراط زر کی رفتار پر کمزوریوں کو دیکھتے ہوئے ہم توقع کرتے ہیں کہ مارکیٹ 222 سے 225 کی سطح کی جانب بڑھے گی گزشتہ ماہ 28 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اپنی کم ترین سطح پر آگئی تھی جب یہ 239.94 روپے پر بند ہوئی، تاہم اس کے بعد سے اس رجحان میں تبدیلی آئی اور 5 اگست تک روپے کی قدر میں 6.62 فیصد اضافے کے ساتھ 15.09 روپے بہتری آگئی 3 اگست کو روپے کی قدر میں ریکارڈ 9.59 روپے کا اضافہ ہوا.

مشہور خبریں۔

پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل

?️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور

غزہ میں تازہ ترین شہدا کے اعداد و شمارک جنگ بندی کے بعد سے 405 شہداء

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان

سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا

?️ 2 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

قومی ایئرلائن کی نجکاری لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو

تمام منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے:فواد چوہدری

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے

انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا

?️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی

ریلوے نیٹ ورک ورکرز کی ہڑتال نے برطانوی ٹرانسپورٹ سسٹم کو زمین بوس کیا

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:کام کے نامساعد حالات اور کم اجرتوں کے خلاف دیگر 14

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے