کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہو گاان کا خواب  کشمیر کی آزادی تھا، جو جلد پورا ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔بھارت نے کشمیریوں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ، کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کیا ہے۔

کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے انتقال اور جسد خاکی چھیننےاور تدفین کے معاملے پر صدر مملکت نے کہا کہ بھارت ایسی حرکتوں سے اپنے اندر آگ لگا رہا ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے خود کو تباہ کرلے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں ہوئے، وہاں عورتوں سے زیادتی کی گئی، لوگوں کو اندھا کیا گیا، کشمیریوں نے بہت ظلم برداشت کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں فیصلہ کن گھڑی بہت عرصے سے چل رہی ہے، اقوام متحدہ کی ساکھ پربہت برا اثر ہے، پاکستان نے بھروسہ کیا، ورنہ کشمیر آزاد کرالیتے،اقوام متحدہ کے وعدوں کی بنیاد پر تاخیر ہوئی، کشمیر میں جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھی  کہنا ہے شیخ رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا ہے، انہوں نے آخری دم تک لڑائی لڑی، سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ منا رہے ہیں،سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی۔

مشہور خبریں۔

میں ذاتی وجوہات کی بناء پر 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا: پومپیو

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا کہ وہ

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت کا رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کو

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئےدور کا آغاز ہورہا ہے، وزیراعظم

?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے داخلی بحران کیسے بن گئی؟ ٹرمپ کی پالیسی پر بڑھتے سوالات

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے زیادہ سے زیادہ

شبلی فراز کی نااہلی پر خالی سینیٹ نشست پر انتخابات کل ہوں گے، الیکشن کمیشن

?️ 29 اکتوبر 2025 پشاور: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شبلی فراز

اسرائیل فوجی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرونِ ملک مقیم یہودیوں کی بھرتی پر مجبور

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے افشا کیا ہے کہ فوجی ادارہ

امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے

کشتی صُمُودکی تازہ ترین صورتحال

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم میں یونان کے جنوبی علاقائی پانیوں میں 50

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے