عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے بیانات ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگا کہ عدالتی حکم عدولی ہوئی ہے۔عمران خان نے بیرسٹر احمد پنسوتا کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے.

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹی فکیشن معطل کر رکھا ہے، نوٹی فکیشن معطلی کے باوجود عمران خان کے بیانات ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ 9 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر عائد کی گئی پابندی معطل کر دی تھی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ کیا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی لگائی جا سکتی ہے، یہ تو آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ کو پیمرا نے عمران خان کی ریکارڈڈ اور لائیو تقاریر یا میڈیا سے گفتگو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پیمرا کی جانب سے تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھی کہ وہ عمران خان کے ریاستی اداروں کے خلاف ریکارڈ شدہ بیانات، براہ راست گفتگو یا پریس کانفرنس نشر نہ کریں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو نے اپنی پارٹی میں بھی پھوٹ ڈال دی

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں

غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ

نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ

اس کیفے میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:مصر کے ایک تاریخی کیفے میں صیہونی حکومت کے متعدد نمائندوں

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی

حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بیرسٹر گوہر

?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر

نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے