سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ملک کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بیرون ملک ایرانی طلباء اور اساتید کے ایک سمینار سے خطاب میں ایران کی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کو ایران کے معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روس اور یوکرائن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تین دہائی قبل سابق سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد اس جنگ کے امکانات فراہم کئے گئے لیکن اس جنگ کا آغاز آج ہوا ہے، امریکہ اور نیٹو ملکر پوری دنیا کو اپنے تسلط میں رکھنا چاہتے ہیں ہم جنگ کے خلاف ہیں اور دنیا پر امریکہ اور یورپ کی اجازہ داری کے بھی خلاف ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم کافی مضبوط ہیں اور ملکی و قومی دفاع کے سلسلے میں ہماری پیشرفت کا سلسلہ جاری رہےگا، خطیب زادہ نے کہا کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی اور بعض دیگر علمی میدانوں میں دنیا کے پیشرفتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگئے ہیں،انھوں نے کہا کہ ایرانی طلباء ملکی اور غیر ملکی سطح پر ایران کی علمی اور سائنسی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام میں امریکی قابضین کے اڈے پر حملہ
جولائی
عام انتخابات کی ٹائم لائن پر سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل
ستمبر
امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم
اگست
طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر کا ردعمل
مئی
صیہونی حکومت کی ایران کو جواب کی کوشش ناکام
اکتوبر
لبنان میں ایک ہی دن میں 95 شہید اور 172 زخمی
اکتوبر
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
مئی
افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
مارچ