🗓️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ یہ تنظیم اپنے مطلوبہ اہداف کے مطابق کام کرے گی اور کشیدگی کے عالم میں خاموش نہیں رہے گی۔
لبنانی حزب اللہ کے ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز منیجر محمد عفیف کی میزبانی میں میڈیا، علمی اور ثقافتی شخصیات سمیت ایک قومی میڈیا کانفرنس کی دعوت پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا، دو گھنٹے 30 منٹ جاری رہنے والے اپنے خطاب میں انہوں نے لبنان اور خطے کے حالات اور صورتحال کے بارے میں حزب اللہ کا نظریہ پیش کیا اور متعدد سوالات کے جوابات دیے۔
صفی الدین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کسی بھی بالخصوص سعودیوں کی طرف سے ایجاد کی جانے والی کشیدگی پر خاموش نہیں رہے گی، کہا کہ اگر امریکی پورے خطے سے نکل جاتے ہیں تو لبنان آخری ملک ہو گا جسے وہ چھوڑیں گے کیونکہ یہ صیہونی حکومت کے قریب ہے۔
حزب اللہ کے عہدہ دارنے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کے محور کی عظیم فتوحات اور کامیابیوں کے باوجود امریکیوں کے پاس اب بھی حالات کو خراب کرنے کی اعلیٰ صلاحیت ہے اور یہی لبنان میں دیکھا جا رہا ہے، صفی الدین نے امریکیوں کی جانب سے حزب اللہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کو مسترد کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اس امریکی اقدام کو لبنان میں افراتفری پھیلانے اور صیہونی حکومت کی سلامتی کے تحفظ کے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکیوں کے پاس خطے اور لبنان میں بہت سے آپشنز ہیں لیکن حزب اللہ لبنان ان تمام دستیاب تمام آپشنز کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔
🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ
اگست
یورپ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے:روس
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:روس کے پارلیمنٹ اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی
جون
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی
مئی
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مزید بات ختم: واشنگٹن پوسٹ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
فروری
میانمار میں صحافیوں کے خلاف کاروائی جاری، متعدد افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی
🗓️ 13 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جب سے باغی فوج نے جمہوری حکومت
مارچ
مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
اگست