🗓️
سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی طرف سے سکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنا نیٹو کے مستقبل کے اہداف میں سے ایک ہو گا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے فنانشل ٹائمز کو دیے جانے والے اپنی ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے عروج سے لاحق سکیورٹی خطرات سے نمٹنا نیٹو کے مستقبل کے اہداف کا ایک اہم حصہ ہوگا، جینس سٹولٹن برگ نےاپنے انٹرویو میں کہا کہ چین نے اپنی سائبر صلاحیتوں ، نئی ٹیکنالوجیز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے یورپی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہماری سرحدوں کے قریب بڑھ رہا ہے، ہم انہیں قطب شمالی میں دیکھتے ہیں ، ہم انہیں سائبر اسپیس میں دیکھتے ہیں یہاں تک کہ ہم نیٹو ممالک میں اہم بنیادی ڈھانچے میں چینی کی بھاری سرمایہ کاری دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینا ان کے پاس بہت سارے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہیں جو نیٹو کے تمام ارکانوں تک پہنچ سکتے ہیں،ہم جو پیش گوئی کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ چین کا عروج ہماری سلامتی کو متاثر کرے گا۔
سٹولٹن برگ نے کہا کہ روس اور چین کو الگ الگ خطرات کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیےکیونکہ چین اور روس مل کر کام کرتے ہیں، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیٹو اتحادی بیرونی خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے اپنی سرحدوں سے باہر اپنی سرگرمیوں کو کم کرنا اور اپنی اندرونی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب چین نے اگست میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا، ہتھیاروں کی صنعت میں چین کی تیزی سے پیش رفت نے امریکی حکام کوبھی حیران کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ
🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا
ستمبر
ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح
🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
امریکہ نے عراق میں فوجی اور اقتصادی قبضے کا رخ کیا: عراقی سیاست دان
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:عراق میں نرم اور فوجی جنگ اور دہشت گردی کے استعمال
جنوری
طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کسی کو بھی جلدی نہیں:روس
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان
ستمبر
صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے
دسمبر
معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:حسین امیرعبداللہیان اور فیصل بن فرحان، جو کہ برکس فرینڈز سمٹ
جون
گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان
🗓️ 15 مارچ 2021واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل
مارچ