?️
سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین کی طاقت میں اضافے کے بعد یہ ملک سمجھتا ہے کہ امریکہ کاغذی شیر ہے جبکہ کچھ امریکی بھی اس رائے سے متفق ہیں۔
نیشنل انٹرسٹ میگزین نے چین کے ساتھ مقابلے میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ایک تجزیے میں لکھا کہ چین سمجھتا ہے کہ امریکہ کاغذی شیر ہے جبکہ کچھ امریکی بھی اس رائے سے متفق ہیں،دنیا میں پیش آنے والے صورتحال اور ماہرین کے حالیہ تجزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو پسپائی، شکست یا تعطل کا سامنا ہے جس کے نتیجہ میں چین گیم جیت رہا ہے۔
دوسری طرف موجودہ حالات کے پیش نظر واشنگٹن کی طویل مدت حکمت عملی غلط ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو بائیڈن حکومت کو کامیابی کی طرف لے جائے گی یا نہیں کیونکہ واشنگٹن روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے محتاط اور پریشان ہے۔
مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر امریکہ ان دنوں جن تلخ واقعات سے دوچار ہے ان میں سرفہرست مشرق وسطیٰ واپس چلا جانا ہے،مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکہ کے بعض اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ان کا ذکر یوں کیا ہے:
1۔ افغانستان سے انخلاء شرمناک تھا۔
2۔ عراق میں امریکہ کی مسلسل موجودگی بھی قابل مذمت ہے۔
3۔ بشار الاسد امریکی مخالفت کے باوجود اقتدار میں ہیں
4۔ لیبیا اور مصر میں امریکی حمایت یافتہ عربی بہار ناکام ہو چکی ہے۔
افغانستان میں امریکی اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کا نے اسے ناکامی قرار دیا اور لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکہ بیس سال تک موجود تھا اور دو ٹریلین ڈالر خرچ کیے لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا اس لیے امریکہ کو ان اخراجات اور ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے کہ ،واشنگٹن کو تیسری دنیا میں قومی تعمیر کے ڈھانچے سے گریز کرنا چاہیے۔
اس تجزیہ میں امریکہ کی دیگر ناکامیوں کے علاوہ، چین کو بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت کے دعوے سے باز رکھنے میں امریکہ کی نااہلی کا ذکر کیا گیا ہے،اس تجزیہ میں تجزیہ کار نے چین کی اقتصادی طاقت اور دنیا بھر کے افراد اور اداروں کے اس ملک کے ساتھ تعاون کے لیے آمادگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی خطے میں جاپان کی معیشت اور صنعت کی مسلسل خوشحالی کے لیے جاپانی تاجر برادری چین کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کو ضروری سمجھتی ہے۔
دوسری طرف موجودہ حالات میں چین امریکہ پر اپنا فائدہ برقرار رکھے گا کیونکہ امریکی کاروباری اور بینکاری اشرافیہ چین سے اقتصادی علیحدگی کو روکے گی۔
مشہور خبریں۔
نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی
دسمبر
نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کی نئی چال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی تعطل، معاشی بحران اور بڑے پیمانے
اگست
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ
ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن
فروری
2024 میں وائٹ ہاؤس واپس لے لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکا کے مستقبل
جنوری
بائیڈن کی ناکامیاں ریپبلکنز کے کانگریس پر قبضہ کرنے میں مددگار ہوں گی؛ نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی مشکلات
جنوری
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان
اگست
سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی جاری، مسلم خواتین کے خلاف نیا قانون منظور کرلیا گیا
?️ 29 اپریل 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی
اپریل