🗓️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہ ہونے کے پیش نظر اس عدالت کے فیصلے بھی اس ملک کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روس کے صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے روس کے لیے کوئی قانونی معنی نہیں رکھتے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یاد دلایا کہ روس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قیام سے متعلق معاہدے کا فریق نہیں ہے جس کے نتیجے میں اس پر اس عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ ماسکو نے ہمیشہ روسی افواج کے خلاف یوکرین کے ساتھ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ اس بین الاقوامی عدالت نے روسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیوٹن پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے اور اس ملک کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر روسی فیڈریشن میں منتقل کرنے کا شبہ ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب
ستمبر
طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل
🗓️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ
ستمبر
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر حکمراں اتحاد 2 دھڑوں میں تقسیم
🗓️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر
اپریل
اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق خبردار کر دیا
🗓️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں
جنوری
یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ
🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے
دسمبر
جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل
🗓️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ
مارچ
شام کی عرب لیگ میں واپسی سے امریکہ اور یورپ کا بڑا نقصان
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں مغربی میڈیا شام کی عرب لیگ میں واپسی کو
مئی
پاکستان بار کونسل کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کی جانب
اپریل