مادورو کا اغوا ہمارے قومی مفاد پر مبنی تھا: روبیو

مادورو

?️

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ممکنہ اغواء یا ان کے خلاف کارروائی کا امریکی منصوبہ مکمل طور پر قومی مفاد پر مبنی تھا، چاہے دوسرے ممالک کو یہ پسند نہ بھی آئے۔ 

انہوں نے سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو کے ہمراہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں یورپی ممالک سے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یورپ ہم پر انحصار کرے، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کا شراکت دار بنے۔ ہم یورپ کو اپنا تابع نہیں بنانا چاہتے۔
روبیو نے گرین لینڈ سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کا بھی دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے ہماری بات چیت میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے شام کے وزیرخارجہ اور شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کمانڈر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں نئی پیش رفت ہو رہی ہیں۔
نیٹو اتحاد پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لیے اپنے عوام اور ملک کے تحفظ کی صلاحیت سے بڑھ کر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم نیٹو اتحادیوں کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہیں۔ نیٹو ممالک سے مضبوط ہونے کا مطالبہ کوئی دھمکی نہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم انفرادی طور پر مضبوط ہوں گے تو اتحاد بھی مضبوط ہو گا۔
روبیو نے بے مثال بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر مادورو کے خلاف ممکنہ کارروائی کا دفاع کیا اور کہا کہ  بہت سے ممالک کو وینزویلا میں ہمارے اقدامات پسند نہیں آئے، یہ ان کا مسئلہ ہے۔ یہ اقدامات ہمارے قومی مفاد میں تھے۔

مشہور خبریں۔

جنوب مغربی شام اسلحے سے پاک ہونا چاہیے:نیتن یاہو

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے جنوب مغربی علاقے

حمزہ شہباز دوبارہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے

?️ 16 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر

عدنان صدیقی اور سلمان خان میں سے بہتر میزبان کون ہے؟ فیضان شیخ نے بتادیا

?️ 26 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیضان شیخ نے عدنان صدیقی اور سلمان خان

سعودی شہریوں کی نظر میں غزہ کی جنگ ؟

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی تھنک ٹینک کے نئے سروے کے نتائج

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی

پانی سے وبا تک؛ غزہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی ماہرین تعلیم، سیاسیات، سیاسی فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ، قانون اور مشرق

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پورا ملک متاثر ہے

محمود عباس کے لیے جیل کی کوٹھڑی تیار ہے؛ صیہونی وزیر کا بیان

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے