?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اس حوالے سے فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبد اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ میرے والد میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے جانے تک میں نے اور میرے اہلخانہ نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ میری گزارش ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں مجھ سے اور میرے والد کے ساتھ رابطے میں تھے وہ لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


مشہور خبریں۔
پی ایف یو جے کا اسد عمر کے بیان پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے
نومبر
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست
صیہونی انٹیلی جنس کی نظر میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب منسوخ ہونے کی وجوہات
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:صہیونی حکومت کے انٹیلی جنس حلقوں کے قریبی ایک صہیونی میڈیا
جون
کون کون ممالک نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: اگر عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے نیتن ہاہو
مئی
ٹی وی پر بیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب
مئی
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
یورپ کی جانب سے خلیج فارس پر پروازوں کی وارننگ 30 ستمبر تک
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) نے اعلان
ستمبر
یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور مکران میں کیا کیا ہے؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بحیرہ احمر میں
جون