پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس

قانونی

🗓️

سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہ ہونے کے پیش نظر اس عدالت کے فیصلے بھی اس ملک کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روس کے صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے روس کے لیے کوئی قانونی معنی نہیں رکھتے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یاد دلایا کہ روس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قیام سے متعلق معاہدے کا فریق نہیں ہے جس کے نتیجے میں اس پر اس عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ ماسکو نے ہمیشہ روسی افواج کے خلاف یوکرین کے ساتھ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ اس بین الاقوامی عدالت نے روسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیوٹن پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے اور اس ملک کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر روسی فیڈریشن میں منتقل کرنے کا شبہ ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر

اسرائیلی وزارت خارجہ اور پولیس کی ویب سائٹ پر انڈونیشیائی ہیکرز کا کامیاب حملہ

🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے

2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں

🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:    عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے

”سماجی انصاف “ کا عالمی دن: کشمیری بڑے پیمانے پر ناانصافیوں کا شکار

🗓️ 20 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری

شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم

🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت

فلسطینی مجاہدین کی نئی نسل نے اسرائیلیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں:دی اکانومسٹ

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اکانومسٹ میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کے مغربی کنارے

انتخابات کے دوسرے دور میں ایرانیوں کی شرکت میں اضافہ

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے

وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے