🗓️
سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو آزادی بیان کے دائرے سے باہر قراردیے جانے پر عالم اسلام میں ان کے اس بیان کا سراہنا کیا جارہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمدمصطفیؐ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہار رائے نہیں ہے جس کے بعد عالم اسلام میں روسی صدر پوتین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے،سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں،روسی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔
درایں اثناپاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے بعض دیگر حلقوں نے روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت میں گستاخی آزادی رائے نہیں،انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچانا چاہیے اور سمجھانا چاہیے کہ آزادی رائے کا کیا مطلب ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر
مئی
امریکہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا مقروض
🗓️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے مطابق کوئی
جنوری
بلوچستان: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام کاسی کی لاش کچلاک سے برآمد
🗓️ 20 ستمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما
ستمبر
ترکی میں زلزلہ؛ حکومت نے 130 افراد کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ پیر کو آنے والے مہلک زلزلے کے چھ روز بعد
فروری
لبنان پیجرز دھماکوں میں کس کا ہاتھ تھا؟امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں
ستمبر
جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے
اکتوبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی
جنوری