پیرس میں جولانی وفد اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات میں کیا ہوا

حکام

?️

پیرس میں جولانی وفد اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقات میں کیا ہوا
پیرس میں شامی جولانی وفد اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کی تفصیلات ایک سفارتی ذریعے نے فاش کر دی ہیں۔
خبررساں ادارے مہر نے شامی نیوز چینل الاخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ملاقات امریکی ثالثی سے پیرس میں انجام پائی، جس میں شام اور اسرائیل کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات شام کے جنوب میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی صورتِ حال کو کم کرنے کے لیے ابتدائی مشاورت پر مبنی تھی، تاہم کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا۔
شامی وفد نے ملاقات میں دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔ وفد نے واضح کیا کہ شام کسی قسم کی علیحدگی پسند سازش یا متوازی حکومتی ڈھانچے کے قیام کو قبول نہیں کرے گا۔
شامی وفد نے اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے زور دیا کہ وہ جنوبی شام سے اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی کو فوری طور پر ختم کرے۔ وفد نے یہ بھی کہا کہ شام میں عوام امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور کسی بھی داخلی انتشار یا خانہ جنگی کی سازش کے خلاف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں شامی وفد نے ہر طرح کی غیر ملکی غیر قانونی فوجی موجودگی کی سخت مخالفت کی اور شام کی خودمختاری پر زور دیا۔
یہ تاریخی ملاقات امریکی سفارتکار ٹام باراک کی میزبانی میں ہوئی، جو شام کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور ترکی میں سابق امریکی سفیر بھی ہیں۔
اس ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے ران درمر (وزیر برائے اسٹریٹجک امور اور نیتن یاہو کے قریبی ساتھی) اور تساحی ہانگبی (قومی سلامتی کے مشیر) شریک تھے، جبکہ شامی وفد کی قیادت وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیلی اور شامی اعلیٰ حکام براہِ راست ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے تھے۔مزید پیشرفت کے لیے اگلے دور کے مذاکرات کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم شامی حکومت کی طرف سے مؤقف بالکل واضح اور اصولی رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام

?️ 24 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کارگو

سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط، 26ویں ترمیم کا کیس اسی ہفتے فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور

رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ

بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر گئی

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف

?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ

سعودی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی کا شکار

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب

افغانستان کی زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، جان اچکزئی

?️ 11 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے