قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی

قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی ۔

?️

قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی
دوحہ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی بلاک نے ماحولیاتی قوانین میں نظرثانی نہ کی، تو قطر یورپ کو مائع قدرتی گیس (LNG) کی برآمد مکمل طور پر روک سکتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق، قطری وزیر توانائی سعد بن شریده الکعبی نے بیلجیئم حکومت کو ایک سرکاری خط لکھا ہے جس میں نئی یورپی ماحولیاتی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
قطر دنیا میں امریکہ اور آسٹریلیا کے بعد تیسرا بڑا LNG برآمد کنندہ ملک ہے، جو روس-یوکرین جنگ کے بعد سے یورپ کو 12 سے 14 فیصد تک گیس فراہم کر رہا ہے۔
مسئلہ CSDDD نامی یورپی قانون ہے یعنی کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی ڈیو ڈیلیجنس ڈائریکٹیو جس کے تحت بڑی یورپی کمپنیاں اپنی سپلائی چین میں انسانی حقوق اور ماحولیاتی اثرات کی کڑی نگرانی کی پابند ہیں۔
قطری وزیر توانائی کے مطابق، اگر اس قانون میں نرمی نہ کی گئی، تو قطر اور اس کی سرکاری کمپنی "قطر انرجی” اپنی گیس اور دیگر مصنوعات کے لیے یورپی یونین کے بجائے دیگر مستحکم اور دوستانہ مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔
خط میں واضح کیا گیا کہ قطر نہ تو فی الحال اور نہ ہی مستقبل قریب میں کاربن نیوٹرل یعنی گیسوں کے اخراج کو مکمل طور پر صفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ قطر کا مؤقف ہے کہ یہ قانون اقوام متحدہ کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت ممالک کو دیے گئے حق خودمختاری کو محدود کر رہا ہے۔
یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں 13 مئی کو قطر کی طرف سے یہ خط موصول ہوا، اور اب یورپی قانون ساز اس معاملے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی ممالک روسی گیس پر انحصار کم کر کے خلیجی ممالک کی طرف متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ قطر کا یہ سخت مؤقف یورپ کے لیے توانائی کے شعبے میں ایک نیا چیلنج بن سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

جاپان میں امریکی فوجی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار 

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:جاپان کے شہر ساسبو میں تعینات امریکی بحریہ کے ایک فوجی

صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں کے خلاف تل ابیب کی ناکامی

صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے

سعودی اتحاد کے ہاتھوں تباہ ہونے والے یمنی تعلیمی مراکز کے اعداد وشمار

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی عہدے داروں نے گذشتہ چھ برسوں میں سعودی اتحاد کے

سید حسن نصراللہ کی وارننگ کا صیہونیوں پر اثر

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ کے الفاظ میں قابضین کے لیے ایک

پیوٹن نے ایک چال سے مغرب کو کیسے دنگ کر دیا: فنانشل ٹائمز

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کی وجہ سے مغربی پابندیوں کے خلاف

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کورونا وائرس

شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 25 جولائی 2021ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے