پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی

بریکس

?️

 پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی
 برکس (BRICS) ممالک کے رہنماؤں نے پیر ( 9 ستمبر) کو ایک ہنگامی ورچوئل اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان برازیل کے صدر کے خصوصی مشیر برائے امورِ بین‌الملل سلسو آموریم نے کیا۔ برازیل اس وقت بریکس کی صدارت کر رہا ہے۔ان کے مطابق یہ اجلاس صدر لولا دا سیلوا کی تجویز پر وڈیو کانفرنس کے ذریعے بلایا گیا ہے۔
برازیلی سی این این ٹی وی کے مطابق، اجلاس میں رہنما موجودہ کثیر قطبی عالمی نظام کو درپیش چیلنجز اور امریکہ کی جانب سے لگائی گئی تجارتی پابندیوں اور ٹیرف اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین کی شرکت کی تصدیق کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کی ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی اپنی شرکت کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی  میں بریکس کا دو روزہ سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریودو جانیرو میں منعقد ہوا تھا جس میں ایران سمیت رکن ممالک کے صدور اور وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کی تھی، جنہوں نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بریکس کو جنوبی دنیا کی آواز بن کر بین الاقوامی قانون، کثیرالجہتی، اور اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں خصوصاً ریاستوں کی مساوات، طاقت کے استعمال سے گریز اور تنازعات کے پرامن حل کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔بریکس کے موجودہ اراکین میں ایران، برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، مصر اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کو غنی‌سازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا مواد ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے، زویا ناصر

?️ 8 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار زویا ناصر نے

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو

عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ

نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی

?️ 27 ستمبر 2025نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی صدر ایران مسعود

اوپن اے آئی کا انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے نیا ٹول متعارف کرنے کا اعلان

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘

اردغان کی بشار اسد سے قریب ہونے کی کوشش

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان شام کے صدر بشار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے