?️
پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی
برکس (BRICS) ممالک کے رہنماؤں نے پیر ( 9 ستمبر) کو ایک ہنگامی ورچوئل اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان برازیل کے صدر کے خصوصی مشیر برائے امورِ بینالملل سلسو آموریم نے کیا۔ برازیل اس وقت بریکس کی صدارت کر رہا ہے۔ان کے مطابق یہ اجلاس صدر لولا دا سیلوا کی تجویز پر وڈیو کانفرنس کے ذریعے بلایا گیا ہے۔
برازیلی سی این این ٹی وی کے مطابق، اجلاس میں رہنما موجودہ کثیر قطبی عالمی نظام کو درپیش چیلنجز اور امریکہ کی جانب سے لگائی گئی تجارتی پابندیوں اور ٹیرف اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین کی شرکت کی تصدیق کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کی ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی اپنی شرکت کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں بریکس کا دو روزہ سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریودو جانیرو میں منعقد ہوا تھا جس میں ایران سمیت رکن ممالک کے صدور اور وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کی تھی، جنہوں نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بریکس کو جنوبی دنیا کی آواز بن کر بین الاقوامی قانون، کثیرالجہتی، اور اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں خصوصاً ریاستوں کی مساوات، طاقت کے استعمال سے گریز اور تنازعات کے پرامن حل کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔بریکس کے موجودہ اراکین میں ایران، برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، مصر اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں نیتن یاہو کے خلاف مزاحمت کا تھپڑ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور علاقائی اخبار رای
جنوری
برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں
?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید
مارچ
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
لندن میں شریف برادران کی آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی، خواجہ آصف
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا
نومبر
اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی
?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ
اکتوبر
ایران کی اسرائیل پر انٹیلیجنس ضرب؛اہم سکیورٹی کامیابیاں
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک دستاویزات حاصل کر
جون
اقوام متحدہ نے غزہ میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے سے خبردار کیا
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: شدید گرمی کی لہر اور صہیونی ریاست کے جاری حملوں
اگست
ترکی میں جرمن رکن پارلیمنٹ گرفتار
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی پارلیمنٹ Bundestag سے تعلق رکھنے والی ترک نژاد
اگست