?️
سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا بھر میں بڑی آفات کے پیش نظر بحرانوں ختم نہ کیے جانے بلکہ ان پرخاموشی اختیار کرنے کے بارے میں خبردار کیا۔
روئٹرز خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ہفتہ (آج) کو خبردار کیا کہ بین الاقوامی براداری دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے سانحات سے لاتعلق رہنے سے گریز کرے،رپورٹ کے مطابق پوپ نے اپنے کرسمس پیغام میں عالمی برادری کے درمیان انفرادیت عا م ہونے اور سماجی میل جول سے گریز کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح الاقوامی سطح پر بات چیت سے گریز کا خطرہ پیدا ہوسکتاہےنیز یہ خطرہ ہے کہ موجودہ پیچیدہ بحران مذاکرات کی راہ پر گامزن ہونے کی بجائے مزید لمبے ہوجائیں جبکہ صرف تعامل کا راستہ ہی تنازعات کے حل کی طرف لے جا سکتا ہے اور سب کے لیے دیرپا فائدے پیدا کر سکتا ہے۔
انہوں نے یمن، مقبوضہ فلسطین، افغانستان، یوکرائن، سوڈان اور دنیا کے دیگر حصوں میں تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اب بھی بڑی تعداد میں تنازعات، بحرانوں اور مخالفتوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، گویا ان کا کوئی خاتمہ نہیں ہے۔
کیتھولک رہنما نے مزید کہاکہ ہم ان بحرانوں کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ بڑی سے بڑی آفات بھی خاموشی سے گزر جاتی ہیں اور ہمیں خطرہ ہے کہ اپنے بہت سے بھائیوں اور بہنوں کی تکالیف کی فریاد نہ سن سکیں۔
پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا سے اپنی دو صفحات پر مشتمل تقریر کے مختلف حصوں میں گیارہ بار لفظ بات چیت کا استعمال کیا، اور خدا سے یوکرائن میں طویل تنازعہ کو روکنےکی دعا بھی کی۔


مشہور خبریں۔
تحریک لبیک کالعدم ہو چکی، حکومت اپنے فیصلہ پر قائم ہے: وزیر داخلہ
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
مئی
ترکی میں سیاسی بحران؛ استنبول میں کشیدگی اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: استنبول میں اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکی
مارچ
پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز
مئی
غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حماس نے درجنوں قیدیوں کی
نومبر
صیہونیوں کی عراق میں داعش کی حمایت
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے کردستان کے علاقے میں صیہونی
اپریل
آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ کی ہڑتال
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:دو ریاست، آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ نے 88 فیصد ہڑتالوں
اپریل
صیہونی تجزیہ کار: جب نیتن یاہو شکستوں کو فتوحات میں بدل دیتا ہے
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار کے مطابق جب نیتن یاہو ٹرمپ کے
جولائی
حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں
فروری