?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ کے خلاف توہین آمیز تبصروں کے بعد نیتن یاہو اور ہرتزوگ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ کے خلاف توہین آمیز تبصروں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ہرتزوگ کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کے بڑھتے رجحان پر صیہونی میڈیا کا انتباہ
رپورٹ کے مطابق ہرتزوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ نیتن یاہو ان تبصروں پر وضاحت فراہم کریں، ہرتزوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا نیتن یاہو کی جانب سے کسی طرح کی اشتعال انگیز باتوں نے ٹرمپ کو اس گستاخانہ بیان دینے پر مجبور کیا، جس سے اسرائیلی حکومت کے اقتدار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں ہرتزوگ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ہرتزوگ کے خلاف بیان دینے پر اُکسایا، تو یہ ثابت ہوگا کہ وہ اسرائیل کی سیاسی سرحدوں کو عبور کر چکے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ تنقید اور توہین میں فرق ہوتا ہے اور ٹرمپ کا بیان ایک توہین تھا۔
ہرتزوگ کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے کہا: ہم یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ آیا نیتن یاہو اس معاملے میں ملوث تھے اور کیا انہوں نے ٹرمپ سے ہرتزوگ کے خلاف سخت تبصرے کرنے کی درخواست کی تھی؟
ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیتن یاہو سے ملاقات کے صرف ایک دن بعد اسرائیلی صدر ہرتزوگ پر بے سابقہ حملہ کیا، اور کہا کہ ہرتزوگ کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ وہ نیتن یاہو کو معاف نہیں کرتے۔
ٹرمپ نے کہا: نیتن یاہو جنگ کے دوران ایک اچھے وزیراعظم تھے۔ وہ بہت مضبوط تھے اور ہم نے ان کے ساتھ شاندار کام کیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل عالمی سطح پر تنہا، خفیہ اور تدریجی پابندیوں کی زد میں
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اسرائیل میں ایک ایسا صدر ہے جو اپنے مقدمے میں عفو دینے سے انکار کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ شرمناک ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران نے ہم سے فوجی مدد نہیں مانگی: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی ریژیم کے خلاف
جون
ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے، سب کچھ دوستی اور مذاق کے دائرے میں ہوتا ہے، مہوش حیات
?️ 27 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلرٹ
نومبر
ٹرمپ کی شخصیت ایک تاریک جہت کی حامل ہے: برطانوی ماہر نفسیات
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: جیف بیٹی، ایک انگریز ماہر نفسیات، نے کنورسیشن ویب سائٹ
جولائی
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا:فواد چوہدری
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ
مارچ
بیرسٹر سیف کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر محمد علی سیف نے ارشد
اگست
بموں کا استعمال استقامتی حکمت عملی پر واپس آ گیا : عبرانی میڈیا کا اعتراف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:والہ نیوز نے منگل کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ
مارچ
پوٹین بھارت روانہ, واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارتی تعلقات میں پیچیدگی کے آثار
?️ 4 دسمبر 2025 پوٹین بھارت روانہ, واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارتی تعلقات میں
دسمبر
مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار
ستمبر