?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عبد الرحمان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان دی ہے، اگر میرے ہزار بیٹے بھی ہوں گے تو میں ان سب کو اس راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عبدالرحمان کے والد جمال صبح نے کہا ہے کہ میرا ایک بیٹا آزادی پر قربان ہوا ہے،اگر میرے ہزاروں بیٹے بھی ہوں تو انہیں تحریک آزادی کے لیے پیش کرنے کو تیار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی غلط فہمی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو شہید کرکے تحریک آزادی کو دبا دے گا، عبدالرحمان اور دوسرے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور فلسطین میں مزاحمت کا شعلہ مزید بھڑک اٹھے گا۔
صبح نے وضاحت کی کہ ان کا بیٹا عبدالرحمان ان مجاہدین میں سے ایک تھا جنہوں نے پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ قابض افواج کا مقابلہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرحمٰن کی شہادت اللہ کی طرف سے ہم پر ایک احسان ہے اور ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا دشمن ایک ہے، ہمارا مقصد ایک ہے، اور مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ میں مزاحمت ایک ہے،فلسطینی عوام کے لیے میرا پیغام متحد ہونا ہے کیونکہ ہمارا دشمن ایک ہے،خیال رہے کہ اتوار کواسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو فلسطینیوں 29 سالہ عبدالرحمان سبحان اور 22 سالہ محمد العزیزی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ کیوں ہے؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اگر قابض مستقل جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں
دسمبر
موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، مصدق ملک
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے
مارچ
عامر لیاقت کا فواد چوہدری کو اہم پیغام
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے
اکتوبر
حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے بجلی پر مزید 3.23 روپے سرچارج عائد کرنے کا منصوبہ
?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف
مارچ
وارننگ کے باوجود بھی لوف مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
یوکرین ہمارے ہتھیاروں سے روس پر حملہ نہ کرے:جرمنی
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر نے کہا کہ برلن کے لیے یہ اہم ہے
مئی
یواے ای کا یمنی جزیرے سقطری پر دوسرا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
جنوری
اسٹیٹ بینک نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کردی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ارب ڈالر یورو
اپریل