سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی حکومت کا ایک طیارہ جس کا تعلق موساد تنظیم سے ہے،سعودی دار الحکومت ریاض میں اتر چکا ہے۔
صیہونی چینل کان کے تجزیہ کار شمعون آران نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ صیہونی خفیہ تنظیم موساد کا طیارہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں اترا جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یہ کارروائی جو بائیڈن کے خطے کے دورے کی تیاری کے سلسلہ میں کی گئی ہے۔
درایں اثنا امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے سفر کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں انسانی حقوق کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، یادر ہے کہ بائیڈن ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اس ملک کے اعلیٰ حکام سے دو طرفہ بات چیت کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ایسے وقت میں جب بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کی تاریخ قریب آ رہی ہے، 4 باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ہٹانے کے امکان پر بات چیت کر رہی ہے لیکن حتمی فیصلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھنے کے میدان میں مسائل کی صورتحال پر منحصر ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور قیدیوں کو بچانے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
مارچ
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
اگست
یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر
اکتوبر
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر اظہار افسوس
نومبر
پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
مئی
برطانوی وزارت تجارت کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا اجتماع
مئی
غزہ میں جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال
جون
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
ستمبر