?️
سچ خبریں:مقامی فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور غاصب صہیونی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں دی ہیں،فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس شہر جیریکو میں عقبہ الجبر کیمپ میں ہوئیں۔
فلسطینی نوجوانوں نے فرار ہونے کے بعد مولوتوف کاک گولوں سے صہیونیوں پر حملہ کیا جس کے دوران صیہونی فوجیوں کی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، درایں اثنا جینین کیمپ میں بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں نے جنین کے شمال میں الجلمہ چوکی کو دستی بموں سے نشانہ بنایا، مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے جبع پر حملہ کیا، حملے کے دوران صیہونی فوجیوں کو مزاحمتی فورسز کی گولیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر مقامی میڈیا کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے شمال مغربی نابلس میں مسعودیہ چیک پوائنٹ کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ماؤس کی قیمت جان کرصارفین دنگ رہ گئے
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ہیروں سے سجے گیمنگ ماؤس کی قیمت جان کر
اپریل
بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف
?️ 12 اکتوبر 2025بی بی سی کی ٹونی بلیئر سے متعلق انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے
اکتوبر
عزت، طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے ملتی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم
دسمبر
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی
جون
عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے
ستمبر
سی بی ایس نیوز: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا افغان شہری ہے
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس کے
نومبر
شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی
جون
وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم
مئی