صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی

صیہونی

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی کے استعفیٰ کی خبر دی ہے جو ان کے مشیروں میں سے ایک تھے۔
یو اے ای کی نیوز ایجنسی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تلگن زوئی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا، واضح رہے کہ استعفیٰ ان کے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد سامنے آیا،اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ بینیٹ کے ساتھ گزشتہ برسوں میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔

اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق تلگن زوئی کا استعفیٰ بینیٹ کے سفارتی مشیر شمرت میئر کے استعفیٰ کے تقریباً ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے، زوئی نے اسرائیلی کابینہ میں دائیں بازو کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا کیونکہ اس نے نفتالی بینیٹ کی قیادت میں یمینا اتحاد کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے وزارت اقتصادیات میں بینیٹ کے دفتر کے سربراہ، وزارت تعلیم میں بینیٹ کے دفتر کے سربراہ اور انتخابی مہم نیز اتحادی مذاکرات میں ان کے مشیر کے طور پر کام کیا ہے، یروشلم پوسٹ کے مطابق بینیٹ کے دفتر کے سربراہ وفاداروں میں سے ایک ہیں اور 2012 سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق جب بینیٹ صیہونی حکومت کے وزیر تعلیم بنے تو تلگن زوئی ان کے ساتھ تھے اور نفتالی بینیٹنے انہیں اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کا تقریباً مکمل اختیار دےرکھا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں

ایران نے اپنے ایٹمی اور میزائیل پروگرام کو کھوئے بغیر مقابلہ کیا ہے:صیہونی اخبار

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے ایران کی کامیابی کو تسلیم کرتے

نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش

?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس

جمہوریت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کی وزارت داخلہ کے نائب محمد نبی عمری نے اس

وزیراعظم کی قیادت میں قوم سے ہر وعدہ پورا کریں گے: پنجاب گورنر

?️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران

کوہاٹ؛ سی ٹی ڈی اور پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 15 مارچ 2026کوہاٹ (سچ خبریں) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سی ٹی ڈی اور

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ 

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یرغمالوں

عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے