مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر صیہونی فوج کا تشدد

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حملہ کیا اور ان کی پرتشدد کارروائیوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کی فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی جبکہ اسرائیلی افواج نے بھی مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

درایں اثنا قلقیلیه کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینی نوجوان نابلس کے قریب بیتا قصبے میں اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں اسرائیلی فورسز نے احتجاج کو کچلنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں کے تشدد کے نتیجے میں اب تک احتجاجی مظاہروں میں 19 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جمعرات کو اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے مشرق میں بطاله کیمپ پر حملہ کیا، کیمپ پر صہیونی حملے کے دوران 21 سالہ فلسطینی نوجوان بکر حشاش شہید ہوگیا۔

ادھرکلایک صہیونی آبادکار نے رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرا میں ایک چوکی پر ایک نوجوان فلسطینی کو کچل دیا جس کی نتیجہ میں 25 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی یاسین فینلہ جو کام پر جارہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

مشہور خبریں۔

تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا ایک اور متنازعہ بیان

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو غیر معمولی

مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت

?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے: سہیل آفریدی

?️ 12 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے

بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، بولی وڈ میں ہوئی تو کام کروں گی، نادیہ افگن

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ

پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:     عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے

تل ابیب میں مصر کے خلاف پروپیگنڈا جنگ؛ سینا کے حالات میں مبالغہ آرائی

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور ذرائع ابلاغ نے مصر کے خلاف نفسیاتی

امریکہ کو جوہری مذاکرات کے لیے فورا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا: بیجنگ

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    ویانا میں چین کے مستقل ٹویٹر کے نمائندے نے

بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے