مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس

روس

?️

سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی اور نسل پرستانہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے اپنے فریب پر مبنی نقاب ہٹا لیے ہیں اور بدتمیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی حکام کے ایک گروپ کی موجودگی میں یوکرین میں ملک کی خصوصی فوجی کارروائیوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ مغرب نے تمام خوبصورت اور دھوکہ دہی والے نقاب ہٹا دیے ہیں اور وہ بدتمیزی کر رہا ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کریمہ کا روس کے ساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ درست کام تھا اور صحیح وقت پر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مغرب میں روسی نجی کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمد کرنا ان کے لیے ایک سبق ہوگا،میں نے بار بار کہا ہے کہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے زیادہ محفوظ کوئی چیز نہیں ہےاور یہ کہ مغربی کمپنیاں جنہوں نے روس میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے پاس ترقی کے مزید مواقع ہوں گے۔

روسی صدر نے زور دیا کہ آج بہت سے مغربی ممالک میں، روسی شہریوں کو نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے، انہیں طبی امداد سے محروم رکھا جارہا ہے، ان کے بچوں کو اسکول سے نکالا جارہاہے انہیں نوکریوں سے نکالا جارہاہے، وہ موسیقی، فن اور روسی ثقافت سے محروم ہورہے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مسائل کے پرامن حل کے لئے بھارت کو اپنی سوچ پر نظرثانی کرنا ہوگی: وزیر خارجہ

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد

کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم سامراجی طاقتوں کا آلۂ کار بن چکی ہے:شام

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کیمیائی ہتھیاروں کی

دوحہ کی سڑکوں پر آیتوں اور حدیثوں سے ورلڈ کپ کا استقبال

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ کی سڑکوں پر کئی ہفتوں سے کھیلوں

بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا

غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے