?️
سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے اور فلسطینی نمازیوں پر اس حکومت کے فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفول نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی پر جارحیت اور حملوں میں اضافہ اور اس مقدس مقام اور مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر اسلامی مقامات پر ان کے اشتعال انگیز اقدامات ہیں۔
ابو الفول نے کہا کہ قدس کے مقدس مقامات پر جارحیت کا جاری رہنا ایک خطرناک اقدام ہے جس کے نتائج ہر ایک کو بھگتنا ہوں گے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملے اور متعدد فلسطینی نمازیوں کی گرفتاری اور زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
خود مختار تنظیم کے ترجمان نبیل ابردینی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر قابض آباد کاروں کا آج کا حملہ فلسطینی قوم اور اس کی سرزمین اور پناہ گاہوں کے خلاف جارحیت میں اضافے کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ پر حملوں کا تسلسل صورت حال کے دھماکے اور تشدد اور تنازعات میں اضافے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ آج پیر کی صبح سے ہی یہودیوں کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الاقصی پر صہیونی آبادکاروں کے حملے میں شدت آگئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سخت فوجی اقدامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع نے بھی آج شام اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے صیہونی فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما
?️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں
مئی
بن سلمان کا نامعلوم مستقبل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے
مارچ
شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی: عثمان بزدار
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر
جولائی
زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل
جولائی
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دہشتگرد مارگرائے
?️ 4 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں
فروری
افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس کی اہمیت
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان،
اکتوبر
سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز ال
اگست
دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین
مارچ