بن سلمان کا نامعلوم مستقبل

سعودی

?️

سچ خبریں:81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے سعودی حکومت کے نئے جرم نے ایک بار پھر اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا چہرہ دکھا دیا اور سعودیوں کے لیے اس کے اندرون اور بیرون ملک بہت سے نتائج برآمد ہوئے۔
جہاں سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں عوام کو واضح آزادی دے کر اصلاحات کا دعویٰ کرتا ہے وہیں گزشتہ دو دنوں میں 81 افراد کو اجتماعی پھانسی دینے کے ہولناک جرم نے ایک بار پھر سعودی حکومت کی نہ بدلنے والی ظلم و جبر کی فطرت کو ثابت کر دیا ہے۔

انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے اپنا اداریہ اسی اقدام کے لیے وقف کرتے ہوئے لکھاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے ریمارکس کے ساتھ ساتھ تنقیدی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر افسوس نیز اس ملک میں اصلاحات اور مغرب میں اپنی امیج کی بہتری کے بارے میں ان کے دعوےکھوکھلے تھے۔

یادرہے کہ سعودی حکام کی جانب سے 81 افراد کی اجتماعی پھانسی جس کو وہ دہشت گردی کہتے ہیں، نے ساری دنیا کوچونکا دیا،بلاشبہ سعودی عرب کی سابقہ حکومتوں میں اس طرح کے اجتماعی پھانسیوں کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں لیکن اس بار سعودی عرب کی عصری تاریخ میں سب سے بڑی سزائے موت دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودیوں کی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم اور مغربی حلقوں میں انسانی حقوق کے لیے سعودی عرب کے سیاہ کیس کو فراموش کرنے کی خواہش کی روشنی میں یہ وقت خاصا اہم ہے، اس کے علاوہ ان لوگوں کی اجتماعی پھانسی نے یمنی جنگ میں ایک نیا صفحہ کھول دیا ہے کیونکہ پھانسی پانے والوں میں سے تین کا تعلق انصاراللہ تحریک سے ہے جو یمنیوں کو انتقام پر اکساتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران کی ناکہ بندی اور اس کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ایروانی

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:امیر سعید ایروانی، سفیر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام

لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کیپٹل سٹی پولیس نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر سے

طالبان کی عبوری حکومت کے ڈپٹی پریس سیکرٹری برطرف

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو نائب وزیر

عراق میں اپنے ہی فوجیوں کے خلاف امریکہ کی خفیہ کارروائی

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمان کے رکن یوسف الکلابی نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کے دباؤ کے باوجود جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے سے انکار

?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ

ہم نے شام میں داعش کے سربراہ کو مار ڈالا: اردوغان

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام اعلان

قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے

?️ 24 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی

اوسلو معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحریک

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل سیون کے مطابق، اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے