?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں، ملک کے اندر دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
تھر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2 منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر تھر کے اس صحرا میں 330 میگاواٹ ایک منصوبہ، 1330 میگاواٹ کا ایک اور منصوبہ اور کوئلہ نکالنے کے ایک منصوبے کا بھی افتتاح کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی محنت کے بدولت آج تھر کے ریتیلے میدان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ تھر کوئلے کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ نہیں بننا چاہیے وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے مخالف ہیں، اگر یہی بجلی درآمد شدہ کوئلوں سے بنائی جائےتو پاکستان کے اربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں کی بدولت یہاں ہزاروں لاکھوں لوگ برسرروزگار ہوں گے، صوبے سندھ پہلے بھی کراچی جیسے ’کماؤ شہر‘ کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کاشتکاری کے حوالے سے بھی پنجاب کے بعد سندھ اہم صوبہ ہے، اب تھر میں یہ منصوبے آنے والے برسوں میں پاکستان کی معیشت کو بےپناہ تقویت پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی کو پاکستان کے طول و عرض میں پہنچانے کے لیے ٹرانسمیشن لائنز پر کام تیزی سے جارہی ہے، بدقسمتی سے اس پر گزشتہ 4 برسوں میں بالکل کام نہیں کیا گیا، مگر اب ٹرانسمیشن لائنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان شا اللہ 30 اپریل تک یہاں ٹرانسمیشن لائنز لگ جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تھرکول کی صورت میں سی پیک کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے، تمام تر مشکلات کے باوجود سی پیک میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ آئین پاکستان مقدم ہے، آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اس ملک کے اندر دہشتگردوں کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا، دہشتگردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے، اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے کہا کہ میں وفاق کی جانب سے تھر کے باسیوں کے لیے ایک ہسپتال کے تحفے کا اعلان کرتا ہوں، ان شا اللہ ہم مل کر یہاں ہسپتال بنائیں گے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے، ہمارا نعرہ ’تھر بدلے گا پاکستان‘ حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے وزیر اعظم تھر میں موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہے، تھر کول بورڈ کا ہیڈ وزیراعلیٰ سندھ اور وائس ہیڈ وفاقی وزیر ہے، پچھلے 4 برس سے تھرکول پر محنت کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کررہی ہے تو واضح فرق محسوس ہورہا ہے، تھر کول سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، چند برسوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار میں بہتری آئی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، پاور جنریشن میں کام کرنے والے مختلف علاقوں سے آئے ہیں، تھرکول کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ تھرپارکر آکر کام کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں تھرپارکر سے لوگ دوسری جگہ کام کرنے جاتے تھے لیکن لوگ اب تھرپارکر آکر کام کر رہے ہیں، لوگ تنقید کرتےہیں لیکن تنقید کا جواب یہ تھرکول منصوبہ ہے، مل کر کام کرنے سے میرا یا آپ کا نہیں ملک کا نام ہوتا ہے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2منصوبوں کا افتتاح کیا جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام کوٹ تھر کاایک روزہ دورکیا اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں
اپریل
یوکرین ایک ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر اینڈری ڈوڈا نے کہا کہ یوکرین کو یاد
ستمبر
اسرائیل کے شام کی سرزمین پر 9 مستقل فوجی اڈے قائم
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے چینل 12 کے اطلاعاتی مرکز نے منگل
مئی
کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کرکے قید میں رکھا جائے۔ علیمہ خان
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان
اکتوبر
انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت
نومبر
احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے
دسمبر
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر
?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے
جولائی