?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے مستحق خاندانوں کی معاونت کیلئے ڈیجیٹل رمضان نگہبان پیکیج کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت پیکیج کے ہرمرحلے پر شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ معلومات اور رہنمائی کیلئے 08000-2345 ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔ صوبے کی ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز فعال کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو رجسٹریشن اور رہنمائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 40 لاکھ گھرانوں کو مجموعی طور پر 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد کی ادائیگی مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف نظام کے تحت ہوگی تاکہ نہ لمبی قطاریں ہوں اورنہ ہی شہریوں کو کسی مشقت کا سامنا کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کی ڈلیوری کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ کارڈ ایکٹیویشن اور رقم کے حصول کیلئے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور آؤٹ لیٹس بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
مزید برآں ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے تحت روزانہ لاکھوں روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
روس کی ٹیلی گرام کو دھمکی
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:روس کی مواصلات کی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں کہا
جنوری
غزہ جنگ نےصہیونی فوجیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا انکشاف
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کی جنگ کے نتیجے میں صہیونیوں میں
دسمبر
پاکستان میں 10 ماہ میں خوردنی اشیاء کی درآمد 7 ارب ڈالر تک جا پہنچی
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی
مئی
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جارہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
فروری
صیہونیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشنز میں 30 فیصد اضافہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے
ستمبر
غزہ میں قیدیوں کا تبادلہ؛ کون جیتا کون ہارا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ معاہدے کے تحت غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونی
اکتوبر
نیتن یاہو جعلی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ باز
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: پیر کو یسرائیل ہیوم اخبار میں شائع ہونے والے ایک
جنوری
غزہ کے لیے ٹرمپ کی سربراہی اجلاس میں ممالک کے شاہانہ وعدے!
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں:مصر کے شہر العریش میں منعقدہ نام نہاد غزہ امن
فروری