?️
سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ سیکڑوں صہیونی آباد کار لگاتار تیسرے دن بھی غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے ہیں۔
القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج مسلسل تیسرے دن بھی سیکڑوں صہیونی آباد کار اسرائیلی پولیس فورس کی مدد سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے،رپورٹ کے مطابق قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح 309 صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا، توقع ہے کہ آبادکاروں کی ایک اور تعداد ظہر کی نماز کے بعد بھی مسجد میں جائے گی۔
قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے پہلےبھی اعلان کیا تھا کہ 440 آباد کاروں نے گذشتہ پیر کوجبکہ 498 دیگر نے منگل مسجد اقصی پر حملہ کیا تھا اور آج لگاتار تیسرا دن ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے مقدس مقام پر حملہ کیا ہے،واضح رہے کہ صہیونی آباد کار گروہوں میں عید پسح (فطیر) جو اتوار سے شروع ہوگی اور ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ،کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر داخلے کی کالیں دی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر حملہ جو ہمیشہ فوج کی سبز روشنی کے ساتھ ہوتا ہے ، قدس کو یہودی بنانے،
مسجد اقصیٰ کے اسلامی تناظر میں تبدیلی اور اقصی کے باشندوں کو اس علاقہ کو چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہوتا ہے،یادرہے کہ 2003 کے بعد سے قدس اسلامی اوقاف کے دفتر کے مسلسل احتجاج کے باوجود صیہونی حکومت نے آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے جو آئے دن مسجد پر یلغارکرتے ہیں اور اسلام مخالف نعرے لگاتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے حکام عالمی برادری کے ساتھ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی کو ٹس سے مس نہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
ترکی میں غلط معلومات پھیلانے پر تین سال کی قید
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب
اکتوبر
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی
دسمبر
اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت
مئی
پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت کا دریائے چناب پر نہر کی توسیع، نئے آبی منصوبوں پر غور
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پانی روکنے کیلئے بھارت نے دریائے
مئی
امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کے خلاف اسرائیل کے ساتھ
?️ 21 جولائی 2025امریکا کی سات ریاستیں کرانہ باختری کا نام سرکاری دستاویزات سے نکالنے
جولائی
ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی
مارچ
تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج
دسمبر