سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر، جو اس ملک کی خارجہ پالیسی انجینئر کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے عمان کے دورے کے دوران خلیج تعاون کونسل کے رکن عمان کے سلطان سے ملاقات کی۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق عمان کے صوبہ سحار میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زائد کی میزبانی کی،عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں فریقوں نے مشترکہ اہمیت کے امور اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مفادات کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا مذاکرات کا ایک اور محور تھا، یاد رہے کہ طحنون بن زائد کا ذکر متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی انجینئر کے طور پر کیا جاتا ہے،انھوں نے حال ہی میں تہران اور دوحہ کا سفر کیا تھا۔
یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد عمان کے سلطان اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر نے ابوظہبی کے ولی عہد اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان ملاقات کے تین دن بعد یہ ملاقات کی ہے۔