لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں

لندن

?️

سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش ہو کر بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کی مالی بدعنوانیوں میں سے ایک کی تفصیلات بتا دیں۔

ایک یہودی تاجر آرنون ملچن نے بدعنوانی کے ایک کیس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف گواہی دی۔

رشیا ٹوڈے نے یروشلم پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں گواہی کے دوران، ملچن سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے نیتن یاہو کے خاندان کو کوئی تحفہ دیا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں۔

مزید:اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

تاہم جب انہیں شیمپین، سگار اور زیورات جیسی اشیاء کی یاد دلائی جاتی ہیں، تو یہودی تاجر تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ چیزیں اپنے دوست کو بطور تحفہ دی تھیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کو یہ تحائف دینے کے دوران انہوں نے علامتی ناموں کا استعمال کیا جیسے قمیضوں کے لیے یونیفارم، سگار کے لیے کاغذ اور شیمپین کے لیے زر انہوں نے کہا کہ یہ تحائف ان سے مانگے گئے تھے۔

یہ بھی:تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

وہ مزید کہتے ہیں کہ نیتن یاہو نے مجھے بتایا کہ انہوں نے حکومت کے عدالتی مشیر سے یہ تحائف وصول کرنے کی قانونی اجازت حاصل کی تھی اور وہ انہیں وصول کرنے پر راضی بھی ہوئے، جبکہ یہ جھوٹ تھا۔

یہودی تاجر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مسئلہ تحقیقات کا باعث بنے گا،لیکن میں نے محسوس کیا کہ نیتن یاہو جھوٹا ہے۔

مشہور خبریں۔

قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کی وجوہات 

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 نیوز سائٹ کے تجزیہ کار

پارٹی میں کوئی کشمکش نہیں اور نہ فاروڈ بلاک بن رہا ہے ، سلمان اکرم راجہ

?️ 29 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم

پاکستان، ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت نے ازبکستان کے ساتھ

ہم قیدیوں کو واپس لاییں گے: نیتن یاہو

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی حکومت

میانمار میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں بغاوت کے

شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات ایک طرف

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام

یورپی تجارتی بندرگاہوں میں اعلی منظم جرائم پر یوروپول کی رپورٹ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ دنیا میں بندرگاہیں عالمی

فواد، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سچے پاکستانی، ملک کے لیے جان بھی دیں گے، ایچ ایس وائے

?️ 2 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے