?️
سچ خبریں:درجنوں لبنانی نوجوانوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور ملک میں بجلی کی بندش اور روزی روٹی کے بحران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو اہم سڑکوں کو بلاک کردیا۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی لبنان کے شہر حلبا کے درجنوں رہائشیوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر کے پاور پلانٹ پر حملہ کیا،رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ درجنوں نوجوان لبنانیوں نے حلبا شہر کے مرکزی پاور پلانٹ پر حملہ کیا اور اپنے شہر میں بجلی کا مطالبہ کیا تاکہ رہائشیوں کو روشنی دی جاسکے اور گرم کیا جاسکے، خاص طور پر ان سرد دنوں میں۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاکہ دریں اثناءدرجنوں دیگر لبنانی نوجوانوں نے حالات زندگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاج میں ملک کے شمال میں طرابلس-عکار ٹرانسپورٹ روٹ کو بند کر دیا،اس کے علاوہ بقاع کے علاقے میں لبنانی مظاہرین کے ایک اور گروپ نے شام کی سرحد کی طرف جانے والی مرکزی سڑک کو دو گھنٹے تک بلاک کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنانی میڈیا نے اپنی رپوٹس میں کہا کہ اس ملک کی قومی کرنسی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران 20000 پاؤنڈ فی ڈالر سے زیادہ تک گر گئی تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی حکومت کے اعلان کے بعد سے ملکی کرنسی اپنی تقریباً تمام قدر میں ہونے والے اضافہ کو کھو چکی ہے۔
یادرہے کہ لبنان کو دو سال سے زائد عرصے سے شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہےجسے عالمی بینک دنیا کے تین بڑے اقتصادی بحرانوں میں سے ایک سمجھتا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے مالیاتی اور معاشی وسائل تباہ ہو گئے ہیں اور لبنان میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
جون
وزیر اعظم چینی قیادت کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کریں گے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت
جنوری
آئین تسلیم نہ کرنے والےلوگوں سے جنگ جارہی رہے گی:فواد چوہدری
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان
نومبر
مغرب کا اسرائیل کے خلاف موقف؛ حقیقت یا محض دکھاوا؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے الفاظ میں "شدید شرمندگی”
مئی
یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل
ستمبر
عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز
اکتوبر