🗓️
سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے امونیم نائٹریٹ ڈپو کے مالک کی بقاع شہر میں گرفتاری کی اطلاع دی۔
لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی فوج کی خصوصی فورسز نے امونیم نائٹریٹ دھماکہ خیز ڈپو کے مالک سعد اللہ الصلاح کو بقاع کے علاقے میں گرفتار کر لیا ہے۔تاہم اس خبر اور اس کی درستگی کے بارے میں تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روزاس ملک کے مشرق میں 20 ٹن امونیم نائٹریٹ ضبط کیا، رپورٹ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی کھیپ جو کہ صنعتی دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے ، سکیورٹی فورسز نے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں کیمیائی کھاد ڈپو کی تلاشی کے دوران دریافت کی تھی جس کے بعد اسےمحفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔
یادرہے کہ گزشتہ سال 4 اگست کو بیروت بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں آگ لگ گئی تھی جس میں 30 ہزار سے زائد امونیم نائٹریٹ تھے جس کے بعد بندرگاہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور بندرگاہ اور لبنانی دارالحکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
لبنانی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران بڑی تعداد میں اس طرح مواد کو ضبط کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ بندرگاہ کے دھماکے جو کہ لبنان کی سب سے بڑی بندرگاہ اور اہم شریان تھی ، نے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کو مزید گہرا کردیا یہاں تک کہ اس وقت برسراقتدارحسن دیاب کی حکومت مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئی جس کے بعد آج تک اس ملک میں سیاسی بحران جاری ہے اور ابھی تک حکومت تشکیل نہیں پاسکی ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا
🗓️ 6 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز کے پیش نظر پنجاب کی 400
فروری
نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:اس کارروائی سے نیتن یاہو نے ظاہر کیا کہ وہ ہمارے
مارچ
اپنے اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت محض ایک خیال
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: انگریزی زبان کے اخبار تہران ٹائمز نے اپنی رپورٹ کو
مارچ
یوکرین کا دفاع کریں گے تو خود کیا کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
🗓️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ تل ابیب یوکرین
نومبر
سرینگر میں تاجروں، کسانوں اور ٹرانسپورٹرز کا مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج
🗓️ 27 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) قابض حکام کی طرف سے سخت پابندیوں اور شدید
نومبر
انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی
🗓️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے
اپریل
امریکی قابضین کے ہاتھوں شام کے 70 آئل ٹینکرز چوری
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں:امریکی فوج نے ایک بار پھر شام کا تیل چوری کرکے
مئی
امریکی تیل کے ذخائر میں گزشتہ 40 سال کی سب سے زیادہ کمی
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے امریکہ میں اسٹریٹجک ذخائر
ستمبر