سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں اضافہ

ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی

?️

کراچی(سچ خبریں) موبائل فون سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگانیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے   جس کے حوالے سےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے،  جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کافی اہمیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چنددنوں میں ویکسین لگانیوالوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہوا، اضافہ یہ دکھاتا ہے کہ لوگوں کیلئےموبائل فون سم کتنی اہم ہے، لوگوں سےگزارش ہےباقاعدگی سےماسک بھی پہنیں۔

خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے سم بند کرنے کے اعلان کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی ویکسین لگوانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ صحت سندھ سے حاصل کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ویکسین ضلع شرقی میں لگائی گئی جس کی تعداد 21 ہزار 766 ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ضلع وسطی میں 10 ہزار سے زائد، ضلع کورنگی میں 8 ہزار سے زائد، ضلع ملیر میں 8 ہزار سے زائد، ضلع جنوبی میں 20 ہزار سے زائد جبکہ ضلع غربی میں 8 ہزار سے زائد افرادکو ویکسین لگائی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 77 ہزار 715 افراد نے ویکسین لگوائی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 1 لاکھ 11ہزار 260افراد نے ویکسین لگوائی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی حماس کے خلاف ناکامی کی وجوہات؛ صیہونی جنرل کا تجزیہ

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی

ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں: اسلووینیا کی وزیر خارجہ

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فجون نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ ہمیں

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 19 جولائی 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی

فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک

ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں

?️ 14 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں

میرا کسی سے ذاتی مسئلہ لیکن قوم کے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد 3 اہم آئینی اور عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اہم

یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا

?️ 5 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے