سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں "مسافر یطا” کے علاقے میں متعدد فلسطینی دیہاتوں کو تباہ کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے ’مسافر یطا‘ علاقے میں رہنے والے ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خطرناک نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کی جانب سے متعدد فلسطینی دیہاتوں کو مسمار کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 400 نئے صہیونی یونٹس کی تعمیر کے تل ابیب کے منصوبے کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی قرار دیا،الیوم الصابع ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے زور دے کر کہا کہ قاہرہ فلسطینی علاقوں میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر یا بستیوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ فلسطینی اراضی کی ضبطی نیز فلسطینیوں کی نقل مکانی کی پالیسی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیوں کا تسلسل کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا اور دو ریاستی حل کے حصول نیز خطے میں جامع اور منصفانہ امن کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔
مشہور خبریں۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیم زیرِ غور نہیں، ایف بی آر
اکتوبر
غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار
دسمبر
افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
دسمبر
نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز
دسمبر
اشرف غنی اگر وزیر اعظم کی بات مان لیتے تو آج حالات ایسے نہ ہوتے
اگست
صیہونی حکومت کا غزہ میں شکست کا مکمل اعتراف
جنوری
اسرائیلی حکومت کے منتشر ہونے کے اسباب
جنوری
یک قطبی ترتیب کا زوال؛ دنیا کے نئے قوانین کون قائم کرے گا؟
اپریل