?️
سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنین میں تین فلسطینی مجاہدین کا قتل فلسطینی قوم کے خلاف جرم ہے جس کی دشمن کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
صیہونی فوج کے ہاتھوں جنین میں تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرنے کی کاروائی کے ردعمل میں فلسطینی گروہوں نے تاکید کی کہ وہ اس جرم کا سخت جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں ایک اور جنین
یاد رہے کہ اتوار کی شام جنین میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کار پر براہ راست فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا جس کے بعد جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ جنین میں قابض حکومت کا جرم فلسطینی قوم کے خلاف جرم ہے اور سرایا القدس اپنے مجاہدین کا خون رائگاں نہیں جانے دی گی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا راستہ اور آپشن ہے جبکہ دشمن کے یہ جرائم کبھی بھی مزاحمت کو کمزور نہیں سکیں گے بلکہ اس کی طاقت ، لڑنے اور مقابلہ کرنے کے عزم میں اضافہ کریں گے۔
فلسطین الیوم چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی اس بات پر تاکید کی ہے کہ صہیونی دشمن نے ان تین مجاہدین کو قتل کرکے ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے جو فلسطینی قوم کے خلاف اس کی مسلسل جارحیت اور دہشت گردی کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض حکومت اپنے جرائم کی قیمت ادا کرے گی اور فلسطینی قوم نیز اس کے بہادر مجاہدین اس حکومت کو اس کی قیمت ادا کرنے سے ہرگز فرار نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں: جنین حملے میں صیہونیوں کے لیے 4 پریشان کن حقائق
قاسم نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کی یہ جارحیتیں قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی لائحہ عمل اور آبادکار کابینہ کی دہشت گردی کو روکنے میں اجتماعی شرکت کے لیے سنجیدہ اقدام کی متقاضی ہیں۔
فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ان شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ مجرم دشمن کے خلاف انقلاب اور مزاحمت کی آگ بھڑکا دے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں اسرائیل کے خلاف نفرت اور فلسطین کی حمایت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح
فروری
افغانستان کے مختلف شہروں میں داعش کے اہم ٹھکانے تباہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جنوری
متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب
ستمبر
حلیم عادل پانی چوروں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر سندھ
مئی
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
ایس سی او اجلاس کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، وزیر اعظم
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے آج ہونے والے 23
اکتوبر
اوپن بیلٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیت الکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے اعلان
فروری