?️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کابینہ کے کوآرڈینیٹر نے آئندہ فلسطینی انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی کامیابی سے خبردار کیا۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے کوآرڈینیٹر ، کمال ابو رکن نے آئندہ فلسطینی انتخابات میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی فتح سے خبردار کیا، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو وہ فلسطینی اتھارٹی سے تعلقات منقطع کردیں گے۔
ابو رکن نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کوہی ایک بڑی غلطی قرار دیا، مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کی کابینہ کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہاکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ حماس فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی، ابو رکن نے زور دے کر کہاکہ میں اسرائیلی سیاسی عہدیداروں کو مشورہ دیتا ہوں کہ یروشلم میں انتخابات نہ ہونے دیں۔
واضح رہے کہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے بیان کے مطابق فلسطینی پارلیمانی انتخابات 22 مئی کو اور صدارتی انتخابات 31 جولائی کو ہوں گے نیزاگر قانون سازکونسل کے انتخابات دوسرے مرحلے تک ملتوی نہیں ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات 31 اگست کو ہوں گے،یادرہے کہ پہلے صیہونی حکام یہ کوشش کررہے تھے کہ حماس آئندہ فلسطینی انتخابات میں حصہ ہی نہ لے اس لیے کہ انھیں معلوم تھا کہ اگر حماس میدان میں آتی ہے تو ہو ہی نہیں سکتا کہ جیت جائے تاہم جب وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے تو اب دیگر مزاحمتی تنظیموں کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، ادھر حماس کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کو صیہونی کے خلاف سیاسی میدان جنگ بنا دیں گے جس کو لے کر صیہونیوں میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے اور اب وہ انتخابات کو روکنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں اسلام و فوبیا کا تسلسل، مساجد کی دیواروں پر صلیب کی تصاویر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : جیسا کہ فرانس میں اسلام و فوبیا جاری تھا ملک کی
نومبر
حالیہ اور سابقہ انتخابات کے بارے میں جاوید لطیف کا اہم مطالبہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا
جون
نیتن یاہو کا نظریہ ہمیں شکست کی طرف لے جاتا ہے : احرانوت
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:Gantz اور Eisenkot اسرائیل کے خلاف نیتن یاہو کے تباہ کن
مارچ
چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی ایک ساتھ ہیں
?️ 9 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلافات ختم ہونے
اکتوبر
غزہ جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ مذاکرات کا کیا نتیجہ رہا؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام
دسمبر
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
الاقصیٰ طوفان آپریشن کی سالگرہ کے موقع پر تل ابیب کو نشانہ بنایا
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج
اکتوبر