کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے پاکستانی کمپنی کا چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)مقامی دواز ساز کمپنی سرل فارماسوٹیکل پاکستان کا کہنا ہےکمپنی کے مطابق اس نے  لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا ویکسین کی لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مقامی دوا ساز کمپنی کورونا ویکسین پاکستان میں تیار کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی دوا ساز کمپنی سرل کا چینی کمپنی لیوزون مفارم کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کورونا ویکسین پاکستان میں تیار کی جائے گی۔سرل کمپنی لمیٹڈ نے ایک خط میں اس معاہدے کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بتایا ہے کہ ان کا چینی کمپنی لیوزون مفارم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کی ویکسین (وی -01) پاکستان میں تیار کی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سرل کا لیوزون مفارم کے ساتھ کورونا وائرس ویکسین (وی-01) کی ایکسکلوژِو لائسنسنگ اور سپلائی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس لائسنسنگ معاہدے میں ویکسین کی پاکستان میں تیاری بھی شامل ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ لیوزون مفارم کی بنائی گئی کورونا وائرس ویکسین (وی -01) نے فیز ون اور فیز ٹو کے کلینیکل ٹرائل کے دوران اچھے نتائج دکھائے ہیں جب کہ وی -01 کی افادیت، حفاظت اور امیونوجنسیٹی جانچنے کے لیے تیسرے فیز کے ٹرائل میں کئی ملکوں کے 20 ہزار سے زائد افراد پر اس کے نتائج دیکھے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا میں اس وقت تیار کی جانے والی متعدد کورونا ویکسینز میں وی-01 زیادہ محفوظ اور اچھے نتائج رکھنے والی ویکسین ہے۔یاد رہے کہ فی الحال ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈراپ) نے ملک میں چار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے جن میں چین کی سائنو فارم، کین سائنو، روس کی اسپوٹنک5، اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینکا شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں سیلاب

فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار 

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:     فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر

اسرائیل نے غزہ میں تزویراتی غلطی کی ہے: امریکہ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:ایک امریکی دستاویز نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور اس کے

 اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا

?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیل کا قطر پر حملہ ایران کے حق میں گیا  عالمی جریدے

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی کارروائی کے بعد عالمی

خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا

امریکہ کی غزہ کے قریب بڑے فوجی اڈے کی تعمیر شروع

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج

افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی، خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 20 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے