🗓️
سچ خبریں: نیویارک ریاست کی ڈیموکریٹ گورنر نے فلسطین کے حامیوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے، اس ریاست کے میٹرو میں ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ریاست کی ڈیموکریٹ گورنر کَتی ہوکل نے اعلان کیا ہے کہ یہ تجویز یہود دشمنی سے نمٹنے کے مقصد سے دی گئی ہے لیکن حقیقت میں یہ تجویز فلسطین کے حامیوں کی مظاہروں سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان
نیویارک نے کووڈ-19 کی وبا سے قبل عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، تاہم یہ قانون 2020 میں کرونا کے پھیلنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا اور میٹرو کے تمام صارفین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
یہ قانون ستمبر 2022 میں دوبارہ اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا، ہوکل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون سازوں کے ساتھ ماسک پہننے پر پابندی کے بل کی تفصیلات پر بات چیت کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کو طبی، ثقافتی یا مذہبی وجوہات کی وضاحت کے ساتھ بیان کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے جو مجرمانہ یا دھمکی آمیز رویے سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کرتے ہیں، ہم حل تلاش کر رہے ہیں۔
نیویارک کے میئر ایرک آدامز نے بھی ماسک کے استعمال سے متعلق پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بارے میں بات کی اور دعویٰ کیا کہ لوگوں کو احتجاج میں ماسک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ہوکل نے دعویٰ کیا کہ ایک گروپ نے ماسک پہن کر ایک میٹرو کار میں داخل ہو کر لوگوں کو خوف زدہ کیا اور ہٹلر کی حمایت اور یہودیوں کے قتل کے نعرے لگائے، جس کے بعد انہوں نے اس تجویز پر غور کیا۔
تاہم یہ تجویز بظاہر فلسطین کے حامیوں کے پیر کے روز نیویارک کے اطراف میں ہونے والے مظاہروں اور فلسطین کے پرچم کے ساتھ ایک میٹرو اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حامی بین الاقوامی طلباء تحریک کہاں تک پہنچ چکی ہے؟
ہوکل کی تجویز کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان مظاہروں کو دبانے کی کوشش ہے جس میں افراد قانونی یا پیشہ ورانہ نتائج سے بچنے کے لیے اپنی شناخت چھپانا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل
جنوری
بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
🗓️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور
فروری
مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل
🗓️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے
مئی
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
🗓️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
یوکرین نیٹو کا ایک ہتھکنڈا
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ
اپریل
فلسطینیوں کی بہادری قابل تحسین ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونیوں کے
اپریل
یوکرین جنگ بندی کے بارے میں مغربی ممالک کی پس پردہ مشاورت
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ
جون
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے
اپریل